11 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

سائرہ یوسف نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سائرہ یوسف نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سفید ٹی شرٹ اور بلیو جینز میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سائرہ یوسف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے روسی شاعرہ مارینا تسوتایوا کا معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے پیغام میں لکھا کہ ’I just want a humble, murderously simple thing; that a person be glad when I walk into a room۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ان کے پیغام کے انتخاب کی تعریف کی جارہی ہے۔

سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی نورے شہروز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’آرزو ڈینئل‘ کا کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے میں سائرہ کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں