جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سیاستدانوں کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی ہے۔

امریکی سیاستدانوں کے وفد میں اسمبلی ممبران ایلوائس ریئس، مائیک گپسن اور وینڈی کیریلو شامل تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے روابط مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ وفد نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے گزشتہ سال سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی، پنجاب اور کیلیفورنیا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مل کر کام کر سکتے ہیں، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی اور تعلیم پر مل کر کام کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں