پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ : گھروں میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنے والا گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا ملزمان نے اروپ، تتلےعالی اور لدھی والہ وڑائچ میں دوران ڈکیتی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان، ساجدعلی اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی ایک ہفتے میں خواتین سے مبینہ زیادتی کی چار وارداتوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پہلا واقعہ تھانہ تتلے عالی کے علاقے مرالیوالہ میں 22 فروری کو پیش آیا، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کر گھر کی خاتون کو کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسرا واقعہ تھانہ اروپ کے علاقے نواں پنڈ میں 26 فروری کو ہوا جہاں ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کر ماں اور بیٹی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تیسرا واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے ہرنانوالی میں 28 فروری کو پیش آیا، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کو لوٹ مار کی اور خاتون کو کھیت میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق 26 فروری کو زیادتی کی شکار ماں اور بیٹی خوفزدہ ہوکر رشتے داروں کے گھر منتقل ہوئی تھیں یکم مارچ کو ڈاکو اسی گھر میں واردات کرنے پہنچے جہاں ماں بیٹی رہائش پذیر تھیں، ڈاکوؤں نے متاثرہ لڑکی کو وہاں دیکھا اور دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں