منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پنجاب میں گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی ، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پتوکی: ملزم نے گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی کی اور جاتے ہوئے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی ساتھ لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقے عثمان کالونی میں ملزم نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم طیب سے اسپتال میں والدہ کے علاج کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کہا کہ تحقیقات کی جارہی ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم ملاقات کیلئے گھر آیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم کے دو ساتھی کمرے کے باہر پہرا دیتے رہے اور جاتے ہوئے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی ساتھ لے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں