آسٹریلیا نے ایک تیر سے دو شکار کر لیے۔ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا اور آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔
اندورمیں کھیلےجانے والا تیسرا ٹیسٹ بھارت تیسرے دن ہار گیا۔ میزبان ٹیم دوسری اننگزمیں صرف ایک سوتریسٹھ رنز پر ڈھیر ہوئی۔
نیتھن لائن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ستتر رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹیسٹ میں گیارہ وکٹیں لینےوالےاسپنرنیتھن لائن پلئیر آف دی میچ رہے۔
انڈیا پہلی اننگ میں 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی اسپنرز نے بھارتیوں کو ان کے بچھائے جال میں ایسا جکڑا کہ 8 وکٹیں لے اڑے۔ میتھیو نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو نیتھن لیون نے 3 اور ٹوڈ مرفی نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔
کینگروز کی پہلی اننگ 197 رنز پر تمام ہوئی تھی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز 88 رنز کے خسارے سے کیا اور دوسری اننگ میں بھی صرف 163 رنز بنا کر پوری ٹیم چلتی بنی۔ اس اننگ میں بھارتی سورماؤں کا بھرکس نیتھن لیون تھے جنہوں نے 8 وکٹوں کی شاندار کارکردگی دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دنیا میں اپنی بہترین بیٹنگ سائیڈ کے طور پر جانے والی بھارتی ٹیم کی دو اننگز میں صرف ایک ہی نصف سنچری بن سکی جو پجارا نے بنائی باقی کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔
4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز بھارت اور تیسرا میچ آسٹریلیا نے جیتا ہے۔ چوتھا میچ 9 مارچ سے احمد آباد میں شروع ہوگا۔