بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: نوازالدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سادگی پسند اداکار نوازالدین صدیقی نے آدھی رات کو اہلیہ اور دو بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا۔

نوازالدین کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پر دو ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں سے ایک میں وہ بچوں کے ہمراہ بنگلے کے باہر کھڑی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں بچوں کو ایک کمرے میں سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پہلی ویڈیو میں عالیہ صدیقی نے بتایا کہ نوازالدین نے ہمیں گھر سے نکال دیا ہے، رات کے ساڑھے 11 بج رہے ہیں اور ہمیں کہا گیا ہے کہ اب یہاں مت آنا، اب میں پریشان ہوں کہ بچوں کو لے کر آدھی رات کو کہاں جاؤں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aaliya Siddiqui (@aaliyanawazuddin)

- Advertisement -

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ صدیقی نے لکھا کہ اس شخص نے اپنے بچوں کو بھی نہیں بخشا اور ہمیں سڑک پر لاوارث چھوڑ دیا، ورسووا پولیس اسٹیشن میں مجھے بلایا گیا لیکن جب واپس آئی تو مجھے بچوں کے ساتھ گھر سے نکال کر گیٹ پر گارڈز تعینات کر دیے گئے۔

عالیہ صدیقی نے لکھا کہ ’میری بیٹی کو یقین نہیں آ رہا کہ اس کا والد اس کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے۔ وہ سڑک پر رو رہی تھی لیکن شکر ہے کہ ایک رشتہ دار نے ہمیں اپنے گھر میں جگہ دی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں