تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

نیوزی لینڈ نے طبی میدان میں تہلکہ مچادیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی جانب سے تیار کردہ کرونا ویکسین کو کلینیکل ٹرائل میں مکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویکیسن الائنس ایئوٹیروا نیوزی لینڈ ( وی اے اے این زیڈ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘کیوی ویکس’ کرونا کے علاج کے لئے انتہائی موثر مدافعت فراہم کرتی ہے۔

آئی سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ اس ویکسین کا آزادانہ طور پر امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ آف میلبرن میں تجربہ کیا گیا۔

ملاگن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ آنے والے کئی سالوں تک کووڈ ہمارے ساتھ رہے گا، لہذا کیوی ویکس ایک محفوظ اور بوسٹر آپشن کے تحت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے اس کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کیوی ویکس پروٹین پر مبنی ویکسین ہے جو وائرس کے مخصوص اسپائکس سے جنیاتی معلومات کا استعمال کرکے دیگر روایتی ویکسینوں کی طرح کام کررہی ہے۔

وی اے اے زیڈ کے سربراہ نے کہا کہ کیوی ویکس کو خاص طور پر اومیکرون کے نئے تغیرکے خلاف تیار کیا گیا ہے اس کی مدد سے اینٹی باڈی اور ٹی سیل فوری ردعمل فراہم کرتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ کیوی ویکس ریفریجریٹر کے درجہ حرارت پر کئی ماہ جبکہ کمرے کے درجہ حرارت پر کم از کم ایک ماہ تک اپنی افادیت کو برقرار رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -