جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پیاز فروخت کرنے والے کسان کے ساتھ انہونی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: دنیا بھر میں پیاز کی قیمتوں نے تہلکہ مچارکھا ہے مگر بھارت میں کسان کو لینے کے دینے پڑچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں پیاز کی گرتی ہوئی قیمت ان دنوں شہ سرخیوں میں ہے، لیکن یہ حال صرف مہاراشٹر میں ہی نہیں ہے، گجرات کی بھی کچھ ایسی ہی حالت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکوٹ کا رہنے والا ایک کسان جب پیاز فروخت کرنے کے لی منڈی گیا تو اسے کچھ بھی منافع نہیں ملا بلکہ اسے اپنی جیب سے ہی پیسے خرچ کرنے پڑگئے۔

- Advertisement -

متاثرہ کسان جس کا نام جمان مدھانی کلاؤڑ ہے نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی 472 کلو پیاز لیکر منڈی پہنچا، پیاز فروخت کرنے کے بعد جب حساب کتاب کیا تو بجائے فائدہ ہونے کے جیب سے ہی 131 روپے دینے پڑگئے۔

انہوں نے بتایا کہ 472 کلو پیاز کی 495 قیمت لگائی گئی جبکہ ٹرک کا کرایہ اور مزدوری و دیگر خرچ ملاکر 626 روپے کا خرچہ آیا، مکمل حساب کتاب کے بعد پتہ چلا کہ 131 روپے ادا کرنا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسان نے 512 کلو پیاز بیچ کر صرف 2 روپے کمائے

دوسری جانب پیاز خریدنے والے آڑھت کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر کی پیاز کا معیار اچھا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل پارہی۔

آڑھت نے بتایا کہ اس نے جمان مدھانی کلاؤڑ سے 1.04 روپے فی کلو کے حساب سے پیاز کی خریداری کی تھی، اس کا خریداری کا بل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

دوسری جانب مذکورہ خبر پھیلنے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مودی سرکار جان بوجھ کر پیاز کے کاشتکاروں کو نظرانداز کررہی جس کے باعث کاشتکار مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں