جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عماد وسیم نے اسلام آباد کے بولرز کو دھو ڈالا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان عماد وسیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر کو دھو ڈالا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی شاندار 92 اننگز کی بدولت اپنے فیصلے کو درست بھی ثابت کردیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کے 78 رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے پھر عماد وسیم اور عرفان خان نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور کراچی کنگز کے اسکور کو بڑھایا۔

عماد وسیم نے 54 گیندوں پر 92 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں گیارہ چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے پی ایس ایل میں کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی ہے۔

عرفان خان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ایڈم روسنگٹن 20، شرجیل خان 8، شعیب ملک 12 رنز بناسکے، میتھیو ویڈ 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رومان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں