جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹریکٹر خود چل پڑا، اسٹور میں تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بغیر ڈرائیور کے ٹریکٹر خود بخود چل پڑا اور اسٹور میں تباہی مچادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ فلم ٹارزن میں گاڑی کو بغیر کے ڈرائیور کے لوگوں کی جان لیتے دکھایا گیا تھا جبکہ 1983 میں ہالی ووڈ فلم کرسٹین میں گاڑی کے خود بخود چلنے کے مناظر دیکھے گئے۔

تاہم بھارتی ریاست اترپردیش میں کے ضلع بجنور میں اسی طرح کا منظر اصل میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیشے کے دروازے کو توڑ کر ٹریکٹر اسٹور میں جاگھسا اور وہاں موجود موٹر سائیکل اور سائیکل کو نقصان پہنچایا۔

یہ سارا منظر دیکھ کر کیش کاؤنٹر پر بیٹھا شخص فوری بھاگتا ہے اور ٹریکٹر کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اتنی دیر میں ٹریکٹر نقصان پہنچا چکا ہوتا ہے۔

بعدازاں اس شخص نے ساتھ مزید لوگوں نے ٹریکٹر کے تار کاٹ کر اسے بند کیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں