اشتہار

ایپل کا بھارت میں آئی فون کی تیاری کیلیے پلانٹ لگانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل بہت جلد بھارت کی ریاست کرناٹک میں نیا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے جا رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایپل کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کیلیے کرناٹک میں 300 ایکڑ زمین دے دی گئی۔

اس سے قبل بلوم برگ نے بتایا تھا کہ بھارت میں ایپل کے پارٹنر ٹیکنالوجی گروپ FOXCONN نے ریاست میں 700 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پلان بنایا ہے۔

- Advertisement -

حکومت کے مطابق مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام سے اگلے 10 سالوں میں کم از کم ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس وقت آئی فون کو بھارت میں ایپل کے تین سپلائرز اسمبل کر رہے ہیں۔

ایپل چین میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لگائی جانے والی سخت پابندیوں کے بعد سے اپنے پلانٹ بھارت میں لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں