تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اداکاراؤں نے کلاس میں چیٹنگ کی مزاحیہ کہانی سنادی

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صائمہ قریشی، سعدیہ امام اور کرن خان نے کلاس میں نقل کرنے کی مزاحیہ کہانی سنادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ صائمہ قریشی، سعدیہ امام اور کرن خان نے شرکت کی اور بچپن میں کلاس میں نقل کرنے کی دلچسپ کہانی سنائی۔

صائمہ قریشی نے کہا کہ ’ہسٹری کے سبجیکٹ میں اتنے بڑے بڑے نام ہوتے تھے جو مجھے یاد ہی نہیں ہوتے تھے میں نے وہ نام پینسل باکس پر لکھ لیے تھے جب پیپر سامنے آیا تو مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا نام ہیں اور ٹیچر اتنی سخت تھیں وہ دیکھی جارہی تھیں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نقل کرنے کے لیے پینسل باکس بار بار کھول رہی تھی جس پر ٹیچر کو شک ہورہا تھا وہ کہنے لگیں آپ کو کیا چاہیے پینسل باکس میں جو مل نہیں رہا، میں نے کہا کہ کچھ نہیں میڈم ریزر، شاپنر لے رہی ہوں۔‘

صائمہ قریشی نے کہا کہ ’مجھے غصہ آرہا تھا کہ لکھا بھی خود ہے اور سمجھ نہیں آرہا کہ کیا لکھا تھا۔‘

اداکارہ کرن خان نے کہا کہ ’جو بھی چیز میں نقل کرنے کے لیے لکھتی تھی وہ مجھے یاد ہوجاتی تھی، اسکیل پر الجبرا کی کچھ چیزیں لکھ لیتی تھی لیکن جب پیپر میں وہ آتا تھا تو معلوم ہوتا تھا یہی لکھا تھا اس لیے اسکیل دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی۔

اداکارہ سعدیہ امام نے کہا کہ ’میں ٹیچر کی نقل اتارا کرتی تھیں، ایک دن میں ان کی نقل اتار رہی تھی اور سب کو ہدایت دے رہی تھی معلوم نہیں تھا وہ پیچھے کھڑی ہیں جب انہوں نے دیکھا تو میں ڈر گئی لیکن ٹیچر نے کہا کہ سالانہ فنکشن میں سعدیہ سب کی نقل اتارے گی اور سب سے پہلے میری نقل اتارے گی۔

Comments

- Advertisement -