جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک شر پسند مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، مارا گیا دہشتگرد فورسز کے خلاف دہشتگردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

- Advertisement -

3 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشتگرد ہلاک کو کیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا تھا۔ ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں