اشتہار

جیل بھرو تحریک : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو رہائی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ کی جانب جیل بھرو تحریک میں زیرحراست پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر کارکنان کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرزلفی بخاری کو جیل سے رہا کردیا گیا، ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے جیل سے باہر آنے پر شاندار استقبال کیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما زلفی بخاری جیل بھرو تحریک میں8روز قید رہے، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب شاہ پورجیل کے باہر موجود تھے۔

- Advertisement -

اس سے قبل سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے پی ٹی آئی کے 59کارکنوں کی رہائی کا آرڈرجاری کردیا، جیل بھرو تحریک میں سرگودھا سے59کارکنوں نے گرفتاری دی تھی، ان تمام کارکنان کو راجن پورجیل منتقل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے بعد 22فروری کو جیل بھرو تحریک کے پہلے روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر سینئر قیادت ’جیل بھرو تحریک‘ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر کی جانب سے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں