عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دیکھنا ہے 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی، لیکن ابھی تک پی ڈی ایم کی مشاور کا فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق اداکیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے، سیاستدان وڈیو آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔
صدرنےتوانتخابات کی30اپریل کی تاریخ دےدی PDMکی مشاورات کافیصلہ ابھی سامنےنہیں آیاغریب حاجیوں کےلیےبھی خزانہ خالی ہے اب ڈالروالےحج کرسکیں گےچین نےمشکل کےوقت پاکستان سےدوستی کاحق اداکیاہےپھربھی حکمران سمراج کےغلام بنےہوئےہیں30اپریل کوالیکشن ہوتےہیں یاابھی عشق کے امتحان اوربھی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 4, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 90 روزہ نگران وزیر اعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، بجلی پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی گئی تو نظریہ ضرورت جنم پائےگا، الیکشن میں ہی ملک کی بقا ہے۔