ممبئی: بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کے الزام کے اداکار کا بیان بھی آگیا۔
بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی جو ان دنوں اہل خانہ کے ساتھ جائیداد کے تنازع کے باعث شہہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے بتایا کہ نواز الدین نے انہیں اور دونوں بچوں کو رات گئے گھر سے باہر نکال دیا ہے، اب وہ انہیں گھر میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں اور وہ سڑک پر کھڑے ہیں۔
ویڈیو میں ان کی بیٹی بلک بلک کر روتے ہوئے نظر آ رہی ہے، اب اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے بیان دیا ہے۔
ویڈیو: نوازالدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نوازالدین نے بیوی اور بچوں کو گھر سے نکالنے کے الزام پر کہا ہے کہ عالیہ جس گھر سے بے دخل کرنے کی بات کر رہی ہیں وہ ان کا نہیں بلکہ والدہ کا ہے۔
نوازالدین صدیقی نے کہا کہ میں نے عالیہ کو ممبئی میں 2016 میں ایک پرتعیش گھر خریدا تھا، جسے انہوں نے اپنی مرضی سے کرائے پر دے رکھا ہے، انہیں یا بچوں کو کسی نے بے دخل نہیں کیا۔
خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے لیکن اداکار کی والدہ کی کیئر ٹیکر کے مطابق وہ پہلے ہی اس جائیداد کو اپنی والدہ مہر النساء صدیقی کے نام منتقل کر چکے ہیں۔
اس لئے نواز کو کوئی حق نہیں کہ وہ انہیں اجازت نہ دیں یا نکال دیں، جائیداد میں صرف ان کے پوتے پوتیوں کو آنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ وہ (عالیہ) اس جائیداد میں نہیں آسکتی۔