جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیب نے شہزاد اکبر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا۔

نیب نے مراسلے کے ذریعے صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے شہزاد اکبر اور ان کی فیملی کے نام جائیدادوں اور اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا۔ نیب نے کہا کہ 6 مارچ تک ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

شہبزاد اکبر پر برطانیہ سے ریکور رقوم پاکستان لانے میں بے ضابطگی کا بھی الزام ہے۔

- Advertisement -

2018ء میں عمران خان نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کیا تھا جبکہ 2020ء میں ان کا عہدہ تبدیل کر کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بنایا گیا۔

موجودہ حکومت نے گزشتہ سال اگست میں شہزاد اکبر کا نام مالیاتی اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں