جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈرائیور کی ذرا سی غلطی نے اسے کہاں سے کہاں پہنچا دیا؟ چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پرٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری اور جلد بازی ہوتی ہے جس کا خمیازہ لاپرواہ ڈرائیور کے ساتھ دوسروں کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔

ڈرائیور چاہے کتنا ہی تجربہ کار ہی کیوں نہ ہو لیکن ضروری نہیں کہ اس سے کوئی حادثہ سرزد نہیں ہوسکتا، ضروری نہیں کہ حادثے کا ذمہ دار وہ خود ہو کیونکہ سامنے والا بھی غلطی سے سامنے آسکتا ہے۔

اس حوالے سے ایک مقولہ مشہور ہے کہ اپنے آپ کو اس وقت مکمل عقل مند اور دوسروں کو بے وقوف سمجھیں خاص طور پر جب آپ گاڑی چلا رہے ہوں اس سے ہوگا یہ کہ آپ سب سے بچ کر چلیں گے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک کار سوار بہت غلط طریقے سے گاڑی اوور ٹیک کررہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک ٹرالر بھی چل رہا ہے۔

ایسے میں عقل مندی کا تقاضا تو یہ تھا کہ کار سوار آرام سے اور صبر کے ساتھ ٹرالر کے پیچھے چلتا رہتا لیکن شاید کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ جب برائی آجائے تو عقل بھی کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔

کچھ ایسا ہی اس کار سوار کے ساتھ ہوا اور اسے اس لاپرواہی کی بھاری قیمت چکانا پڑی، ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہی سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر کار دونوں ٹرالروں کے درمیان آکر الٹی اور تباہ ہوگئی۔

سوشل میڈیا کی یہ وائرل ویڈیو ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے ہوش و ہواس پر مکمل قابو رکھیں اور جلد بازی کسی صورت بھی نہ کی جائے ورنہ آپ کو اپنی منزل پر پہنچنے کے بجائے آپ کسی اسپتال میں لیٹے ہوئے اپنے صحت مند ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں