جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شادی میں اسپیکر کی تیز آواز نے دلہے کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں شادی کے دوران اسپیکر کی تیز آواز نے خوشی کی تقریب غم میں بدل دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سیتامڑھی میں ڈی جے کی تیز آواز سے 30 سالہ دُلہے سریندر کمار کی موت واقع ہوگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ شادی کی تقریب جاری تھی جس میں دلہا دلہن کے رشتے داروں سمیت دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کو چار چاند لگانے کیلیے ڈی جے کو بھی بلایا گیا تھا۔

- Advertisement -

متعلقہ: دلہن کی موت کے باوجود شادی نہ رکی

تقریب کے دوران سریندر کمار نے ڈی جے کو کئی بار آواز ہلکی کرنے کی ہدایت کی لیکن اس نے نظر انداز کر دیا۔ تھوڑی دیر بعد وہ اچانک سے اسٹیج پر گر پڑا۔

دلہے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپیکر کی تیز آواز سے سریندر کمار کو دل کا دورہ پڑا۔

اہل خانہ نے شادی کی تقریب کو منسوخ کر کے نوجوان کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں