اشتہار

عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظر حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں عدالت سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گٸی۔ درخواست نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت پندرہ دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

آج اسلام آباد پولیس لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی اور انہیں توشہ خانہ کیس میں نوٹس موصول کروا کر واپس چلی گئی۔ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے ان کے آرڈر وصول کیے اور لکھا کہ وہ اس وقت میسر نہیں، اس حوالے سے قانونی طریقے پر عمل کریں گے۔

- Advertisement -

کارکنوں نے کچھ دیر کیلیے پولیس کو اندر جانے سے روکا۔ اسلام آباد پولیس کے آتے ہی شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پہنچی لیکن وہ گرفتاری سے گریزاں ہیں، ایس پی صاحب کمرے میں گئے مگر عمران خان موجود نہیں۔

عمران خان کے وارنٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے جاری کیے تھے جس پر اٹھائیس تاریخ درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں