اشتہار

پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کی جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے میں آگئے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان رابطے میں ہیں اور ان کی جلد پارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے، ان کی گزشتہ رات پی پی قیادت سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

حیدر علی این اے 2 سوات سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ انہوں نے 2014ء میں اے این پی چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کی تھی۔ وہ پی کے 86 سوات سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

- Advertisement -
ڈاکٹر حیدر علی خان

گزشتہ سال دسمبر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اہم شخصیات میں نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، میر سلیم خان کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، آغا شکیل احمد درانی، میر فائق خان جمالی، میر رؤف رند، میر اصغر رند، میر عبید اللہ گورگیج شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں