منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دہشت پھیلانے والے اژدہے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اژدہوں کا شمار دنیا کے خطرناک ترین جانوروں میں ہوتا ہے اور اس کا نام سنتے ہی جسم میں ایک خوف کی لہر سی دوڑ جاتی ہے لیکن اس ویڈیو میں آپ ایسے اژدہے کو دیکھ رہے ہیں جسے سامنے دیکھ کر خوف سے جسم کانپ جائے۔

جی ہاں !! ایسے لوگ بھی ہیں جو ان خطرناک جانوروں کو شوقیہ طور پر پالتے ہیں اور یہ جانور بھی ان سے بہت مانوس رہتے ہیں جیسے وہ ان ہی کے خاندان کا کوئی فرد ہوں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو کئی فٹ لمبے اژدہے سے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور اژدہا بھی اس کی گود میں سکون سے سر رکھے لیٹا ہوا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ لڑکی جس کے ہاتھ میں موبائل فون یا ٹیبلٹ ہے بے حد سکون سے اپنے کام میں مشغول ہے یہ سوچے بغیر کہ اس ساتھ دنیا کا خطرناک ترین جانور بھی موجود ہے لیکن یہ ویڈیو دیکھنے والے یقیناً حیرت زدہ ہوں گے۔

یہ لڑکی ویڈیو میں جس طرح کسی کی پرواہ کیے بغیر بیٹھی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رینگنے والا یہ جانور اس سے کتنا مانوس ہے اور دونوں کی آپس میں کتنی دوستی اور گہرا تعلق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں