حیدرآباد: بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دروان شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر زخمی ہونے کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بلاگ میں اداکار کا کہنا تھا کہ طبی امداد ملنے کے بعد مجھے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے ساتھ ہی ڈاکٹر نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
امیتابھ بچن نے بلاگ میں بتایا کہ اس حادثے میں مجھے پسلیوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں مجھے کچھ وقت لگےگا۔
واضح رہے کہ تلگو فلموں کے مشہور اداکار پربھاس کی نئی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، ڈاکٹرز نے امیتابھ بچن کو 2 ہفتے تک بستر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔