اشتہار

رواں سال جون میں گیس کی شدید قلت : ایم ڈی سوئی ناردرن نے صارفین کو خبر دار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم ڈی سوئی ناردرن نے خبردار کیا کہ اس سال جون میں گیس کی زیادہ قلت کا امکان ہے ، اس لیے کوشش ہے کہ منصوبے کو جون تک مکمل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 3 آئل وگیس فیلڈ میں تیل وگیس کی تلاش کے معاملے پر سینٹررخسانہ زبیری نے بتایا کہ بلوچستان میں جندران آئل فیلڈپر1975 سے کام جاری ہے، اس فیلڈ سے آج تک تیل وگیس کی فراہمی شروع نہیں ہوسکی۔

سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ان بلاکس میں سیکیورٹی اور سیاست کی وجہ سے کام شروع نہیں ہوسکا، ان تینوں گیس فیلڈسے18ماہ میں گیس نکلناشروع ہو جائے گی۔

- Advertisement -

ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ جندراں سے 85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی اس سال موسم گرما سے شروع ہو جائے گی ، مارچ میں فیزیبلیٹی تیار ہو گی اور اپریل کے آخر میں پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہو گا۔

ایم ڈی سوئی ناردرن نے خبردار کیا کہ اس سال جون میں گیس کی زیادہ قلت کا امکان ہے ، اس لیے کوشش ہے کہ منصوبے کو جون تک مکمل کر لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں