منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شوہر نے بیوی کو بھگا کر شادی کرنیوالے شخص سے انوکھا انتقام لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیوی کو بھگا کر شادی کرنے والے شخص سے خاتون کے شوہر نے انوکھا انتقام لیا اور اس کی بیوی سے شادی رچا کر فوری حساب چکتا کرلیا۔

جیسی کرنی ویسی بھرنی مثل بہت مشہور ہے یہ مثال ایسے موقع پر دی جاتی ہے جب کوئی شخص کچھ غلط کام کرتا ہے اور جلد اس کا نتیجہ بھی برائی کی شکل میں پا لیتا ہے۔ اسی مثل کے مصداق ایک انوکھا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو بھگا کر شادی کرنے والے شخص نے انوکھا انتقام لیا اور اس کی بیوی سے شادی رچا کر حساب فوری چکتا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ بھارت کے شہر کھگریا میں پیش آیا۔ جہاں ہاردیا گاؤں کے رہائشی نیرج سے شادی کے 13 سال بعد اس کی بیوی روبی نے شوہر سے بے وفائی کرتے ہوئے مکیش کمار نامی شخص سے تعلقات استوار کیے اور اس کے ساتھ فرار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق روبی کے نیرج سے 4 بچے تھے مگر یہ بچے بھی اس کے پاؤں کی زنجیر نہ بن سکے جب کہ اسے بھگا کر بیاہ رچانے والے مکیش کی بھی یہ دوسری شادی تھی۔ اس کی پہلی بیوی کا نام بھی اتفاق سے روبی دیوی تھا اور ان دونوں کے دو بچے تھے۔

بیوی کے ہرجائی پن کا انتقام نیرج نے کچھ اس طرح لیا کہ اس نے اپنا گھر برباد کرنے والے مکیش کی پہلی بیوی سے رابطہ کیا اور دونوں نے پنچایت طلب کر لی، پنچایت نے فیصلہ بھی سنایا تاہم مکیش نے پنچایت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا، بعد ازاں نیرج اور روبی دیوی نے بھی شادی کر لی یوں جیسی کرنی ویسی بھرنی کی مثال یہاں 100 فیصد درست ثابت ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں