جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آسمان پر 2 سیاروں کے ملاپ کا دلکش نظارہ

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی آنکھ نے نظام شمسی کا دلکش نظارہ دیکھا جب آسمان پر وینس اور مشتری سیارے حیرت انگیز طور پر ایک دوسرے کے قریب آتے دکھائی دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعرات کو غروب آفتاب کے بعد سعودی عرب اور عرب دنیا میں آسمان پر شہریوں نے نظام شمسی کا ناقابل فراموش دلکش نظارہ دیکھا جب وینس اور مشتری سیارے حیرت انگیز طور پر ایک دوسرے کے قریب آتے دکھائی دیے۔

رپورٹ کے مطابق مغرب کے فوری بعد دونوں سیاروں کو ملتے مغربی افق پر صرف نصف ڈگری کے ملنے سے ہمارے کرہ زاویے سے دوربین کے بغیر عام آنکھ سے دیکھا گیا۔ ان دو سیاروں کے اتنا قریب آنے سے توانائی کے توازن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

- Advertisement -

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے صدر انجینیئر ماجو ابو زہرہ نے بتایا کہ سیاروں کا ملنا اس وقت ہوتا ہے جب سیاری ہماری نگاہ سے آسمان میں ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔ ملاپ کے وقت ہمیں دکھائی دینے والا فاصلہ 0.5 سے 9 ڈگری پر ہوتا ہے۔

انہوں نے اسی حوالے سے مزید بتایا کہ ایسا ہی ایک ملاپ 2020 میں مشتری اور زحل کے درمیان بھی ہوا تھا اور دونوں کے درمیان فاصلہ 0.1 ڈگری سے بھی کم تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ’’عظیم ملاپ‘‘ قرار دیا گیا تھا۔

ماہر فلکیات نے یہ بھی کہا کہ وینس اور مشتری کا ملاپ سال میں ایک بار اور خاص طور پر ہر 13 ماہ اور زیادہ درست طور پر ہر 398.88 دن میں ہوتا ہے لیکن اس سال دونوں سیاروں کے مابین واضح فاصلہ پچھلے سال کے مقابلے میں قدرے بڑا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں سیارے ایک دوسرے کو چھونے والے ہیں۔

ماجد ابو زہرہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سیاروں کا ایک دوسرے کے ساتھ ملاپ عام ہے اور وہ کسی بھی فلکیاتی جسم کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ چاند اور ستاروں اور سیاروں کا ملاپ حتیٰ کہ سورج اور دوسرے سیاروں کا ملاپ بھی ممکن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں