اشتہار

عمران خان نے پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیمرا کی جانب سےپابندی کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیمرا کی جانب سےپابندی کے نوٹی فکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی۔

عمران خان کی جانب سے احمد پنسوتا اور اشتیاق اے خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔

- Advertisement -

جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پیمرانےحکومت کےایماپرسیاسی بنیادوں پرپابندی کاحکم جاری کیا، آئین ہر شہری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیمرا کے لگائے گئے تمام الزامات بےبنیادہیں، پیمراکواختیارنہیں کہ وہ کسی شخص کی کوریج پر پابندی عائد کرسکے پیمرا کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلےکی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں