پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ شیری رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

سینیٹر و وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے ٹوئٹ میں کہا کہ عدالت عمران خان کو بلاتی رہے گی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، عمران خان نےکہا تھا میں گھر پر نہیں،7 تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا، وہ آج پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیہ ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے، کون سے مجرم کیلئے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟ ہمارے رہنماؤں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا۔

سینیٹر شیری رحمان نے  مزید کہا کہ عمران خان عدالت میں سوالات کا جواب دینے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟ چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

شیری رحمان نے عمران خان سے مزید سوال کیا کہ توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں