اشتہار

ہولی منانے سے روکا گیا، جامعہ کراچی کی ہندو طالبہ کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جامعہ کراچی کی ہندو طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھی ڈیپارٹمنٹ میں ہولی منانے سے انہیں روک دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی ہندو طالبہ نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم لڑکیاں مل کر ہولی منارہی تھیں کچھ لوگ آئے اور ہمارے کلاس فیلو جو ہولی منارہے تھے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نے واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہاکہ جامعہ میں طلبہ پر تشدد سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا کہ قوم پرست تنظیم شرپسند بےبنیاد پروپیگنڈے سے مذہبی منافرت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی انتظامیہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ ہندو برادری کی جانب سے آج ہولی کا مذہبی تہوار منایا جارہا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں