منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رانا ثنا اللہ پر مقدمہ کرانے والے شہری کیخلاف ایف آئی آر درج

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف پرچہ کٹوانے والے شہری شہکاز اسلم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

گجرات کے علاقے کنجاہ کی پولیس نے نائب تحصیلدار کی مدعیت میں شہکاز اسلم کے خلاف زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کیا جسے شہری نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

شہکاز اسلم نے گزشتہ سال 25 اگست کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات میں مقدمہ درج کروایا تھا جس میں مؤقف کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے انتظامیہ، عدلیہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔

شہری نے مؤقف اپنایا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالت اور ہر اس ججز کا گھیراؤ کریں گے جو ایجنڈے کو پروان چڑھائے گا۔

دھمکیاں دینے کے کیس میں آج رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کی گئی جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیے۔

عدالت نے پولیس کو حکم جاری کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں