اشتہار

گورنر خیبر پختونخوا کا خط میں نامناسب الفاظ کا استعمال، الیکشن کمیشن برہم

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے خط میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خط پر کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کو خط میں بہتر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے تھا، خط میں انتخابات کی تیاری سے متعلق بہتر الفاظ کا چناؤ کیا جا سکتا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ ایک آزاد اور خود مختار آئینی ادارہ ہے، کمیشن گورنر خیبر پختونخوا کے ماتحت نہیں، گورنر کا کام آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کے تحت تاریخ دینا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب گورنر اور الیکشن کمیشن کے درمیان ’پہلے آپ پہلے آپ‘ کی گردان ہے۔ دونوں میں خط وک تابت کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے میں انتخابات سے متعلق کمیشن کو گورنر کا خط موصول ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات کے تناظر 3 تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی جس میں سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شامل ہیں جو گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کرے گی۔ کمیشن نے گورنر کو دفتر مدعو کرنے اور براہ راست الیکشن کمشنر سے ملاقات کی پیشکش کر دی۔

جبکہ گورنر نے ٹیم کو مکمل تیاری کے ساتھ گورنر ہاؤس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام امور پر پوری تیاری کر کے آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں