کراچی : پی آئی اے کے یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن کی بحالی کے معاملے پر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
منگل کو دن بھر ایاسا کی جانب سے پی آئی اے سے آن لائن آڈٹ کے دوران تیکنیکی نوعیت کے سوالات و معاملات زیربحث رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایاسا ٹیم کی جانب سے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، فلائٹ آپریشنز کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہی لی گئی اور پی آئی اے نے سیفٹی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ایاسا ٹیم کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایاسا ممبرز کی ٹیم ممبران یورپ(اٹلی اور فرانس )سے آن لائن آڈٹ کے حوالے سے قومی ائرلائن سے منسلک تھے۔
ذرائع نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ایاسا ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی، آن سائٹ آڈٹ پی آئی اے پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کپتانوں کے مبینہ جعلی لائسنس اسکینڈل کے سبب پی آئی اے پر جولائی 2020 سے یورپی ملکوں کے براہ راست فضائی آْپریشن پر پابندی عائد ہے۔