کراچی : کچھ روز کی کمی کے بعد ڈالر نے آج پھر کمر کس لی، قمیت میں ایک روپے 25پیسے کے اضافے کے بعد روپے کو پھر پیچھے دھکیل دیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 2 مارچ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 19 روپے کا اضافہ ہوا تھا، لیکن اس کے بعد اس کی قدر میں بتدریج کمی دیکھی جارہی تھی۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جو 279روپے12پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/5sHQhN1xXJ pic.twitter.com/NOwSdbAV39
— SBP (@StateBank_Pak) March 8, 2023
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کی سطح پر موجود تھا لیکن بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 280روپے12پیسے میں فروخت کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر283روپے میں فروخت ہوا۔