ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

عمران اسماعیل اور عامر محمود کیانی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اور عامر محمود کیانی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

اینٹی کرپشن نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران اسماعیل اور عامر محمود کیانی نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور سادہ لوح افراد کے ساتھ فراڈ کیا۔

فراڈ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں محکمہ مال کے دو لوگ بھی شامل ہیں۔

متن کے مطابق ملزمان نے محکمہ مال کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے موضع ہتھیال میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر سادہ لوح افراد سے دھوکا دہی کی، ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس آر ڈی اے کا این او سی نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں