تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بھارتی فوجی افسران کی عیاشیوں سے متعلق ہو شر باانکشافات

نئی دہلی : بھارتی جوان اپنے افسران کی سرکاری فنڈز سے عیاشیوں پر سخت نالاں ہے ، جس کے باعث بھارتی فوج میں افسران اورجوانوں کے درمیان خلیج بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی افسران کیلئے مراعات جبکہ جوان مشکلا ت کا شکار ہیں، مودی سرکاربھارتی فوج میں فنڈز کی تقسیم کو منصفانہ نہیں بناسکی، جس کے باعث بھارتی فوج میں افسران اور جوانوں کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے۔

مودی سرکار میں بھارتی جوانوں کیساتھ امتیازی سلوک جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی جنرل کی تنخواہ تیرہ بھارتی فوجی جوانوں کی تنخواہ کے برابر ہے لیکن بھارتی فوجی افسران مفت کا راشن اور راشن الاوٴنس کی مد میں پیسے بھی ہڑپ کرجاتے ہیں ۔

کرنل سے اوپر رینک کے افسران کوسی ایس ڈی سے سالانہ ساڑھے تین لاکھ روپے کی مفت شراب کی اجازت ہے جبکہ جوانوں کے لئے صر ف چاربوتلیں متعین ہیں، فوجی افسران مفت شراب مارکیٹ میں بیچ دیتے ہیں۔

افسران کی بیگمات کیلئے میک اپ پر پینتالیس فیصد ڈسکاوٴنٹ جبکہ گروسری خریدنے پر پچاس فیصدجی ایس ٹی معاف ہے۔

اس کے علاوہ فوجی افسران نے انکم ٹیکس میں کمی کیلئے بھی قانون سازی کرلی جبکہ جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

افسران کو مْفت سفر کی سہولت ہے، جوان اپنے خرچے پر سفر کرنے پر مجبورہیں۔

بھارتی قانون کے مطابق ضلعی زمین کا 20واں حصہ ریٹائرڈ فوجیوں کےلئے مختص ہے ، جس میں سے زیادہ تر فوجی افسران لے اْڑتے ہیں جبکہ بھارتی فوجی افسران کو سروس کے دوران ملنے والے تحائف بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

سینئرفوجی افسران کی تقریبات میں جونئیر افسران اور ان کی بیگمات کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے۔

ماضی میں بی ایس ایف جوان تیج بہادر کوغیرمعیاری کھانے پراعتراض کرنے پر سروس سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ جبکہ 28جنوری2019ء کو تیج بہادر کا 22سالہ بیٹا روہت پْراسرار طور پر مردہ پایا گیا تھا۔

سپاہی سندو جوگی داس اوررائے میتھیو نے بھارتی فوجی افسران کی طرف سے بٹ مینوں کے استحصال پر احتجاج کیا تھا، بعدازاں رائے میتھیو کی لاش دیو لالی کینٹ کے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی پائی گئی۔

دوہزار سولہ میں سپاہی چندو بابو لال بھارتی فوجی افسران کے نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہو کر بارڈر کراس کرکے پاکستان آگیا تھا جسے وطن واپسی پر تشدد، ناروا سلوک اور مسلسل ہراسگی کے باعث استعفیٰ دینا پڑا۔

اب سوال اٹھتا ہےکہ کیاسیاسی مقاصد کے حصول میں استعمال کی خاطرمْودی سرکار بھارتی فوج کے افسران کی عیاشیوں پر پردہ ڈال رہی ہے؟ کیا دْنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار سینا عیاشیوں، اقربا پروری اور سیاست کی نذر ہورہی ہے۔

Comments

- Advertisement -