تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

وہ ملک جہاں سیاستدانوں کو بطور سزا دریا میں ڈبویا جاتا ہے

انتخابات کے وقت سیاست دان عوام سے وعدے کرتے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی ان وعدوں پر ان کی جانب سے عمل نہیں کیا جاتا جس کے بعد عوام انہیں بطور سزا آئندہ الیکشن ووٹ نہ دے کر دوسرے سیاست دانوں کو منتخب کرتے ہیں۔

تاہم ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں سیاست دانوں کو وعدے پورے نہ کرنے پر انوکھی سزا دی جاتی ہے انہیں پنجرے میں قید کرکے دریا میں بطور سزا ڈبویا جاتا ہے۔

اطالوی قصبے ٹرینٹو کے مکین اپنے سیاست دانوں کو پنجرے میں ڈال کر سزا کے طور پر دریا میں ڈبو دیتے ہیں۔

مکینوں کی جانب سے پنجرے کو صرف ایک سیکنڈز کے لیے دریا میں ڈبویا جاتا ہے جس میں سیاست دان کو ان کی غلطی کا احساس دلایا جاتا ہے۔

قصبے کے مکینوں کی جانب سے دی جانے والی سزائیں ان سیاست دانوں کا کھلے عام مذاق اڑانے کا ایک طریقہ ہیں جو اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

ٹرینٹو میں اس رسم کو ‘ٹونکا’ کہا جاتا ہے یہ ویجیلین کی تقریبات کا حصہ ہوتا ہے جو ہر سال جون کے وسط میں منایا جاتا ہے۔

ٹونکا روایتی طور پر 26 جون سے پہلے آخری اتوار کو ہوتا ہے گزشتہ سال یہ 19 جون کو منایا گیا تھا تاہم رواں سال 25 جون کو منعقد کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -