ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

عدیل چوہدری نے سحر خان کو موٹرسائیکل سے گرادیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار عدیل چوہدری نے سحر خان کے ساتھ ڈرامے کی شوٹنگ کا قصہ سنادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکار عدیل چوہدری نے شرکت کی اور اس موقع پر میزبان فہد مصطفیٰ اور فیضان شیخ کو دلچسپ قصہ سنایا۔

فیضان شیخ نے بتایا کہ آج ہم بائیک کی بات کررہے ہیں تو ان کی بھی بائیک کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

- Advertisement -

پروگرام میں ’عدیل چوہدری اور سحر خان کے ڈرامے کا کلپ دکھایا گیا جس میں اداکار موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں اور سحر خان کو کہیں لے جارہے ہیں۔

کلپ میں عدیل چوہدری ڈائیلاگ کی ادائیگی کے بعد سحر کو موٹر سائیکل پر ہی اچھال دیتے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر پروگرام میں شریک میزبان ودیگر لوگ مسکرانے لگے جس پر عدیل چوہدری نے سارا قصہ بیان کردیا۔

عدیل چوہدری نے بتایا کہ ’مجھ سے موٹرسائیکل کی کک نہیں لگ رہی تھی میں نے لائٹ مین سے کہا کہ آپ ایسا سسٹم کردیں کہ جب میں ڈائیلاگ بولوں تو بائیک بند نہ ہو اور مجھے کک دوبارہ نہ مارنی پڑے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’لائٹ مین نے موٹرسائیکل کی ریس بڑھا دی جب دونوں بیٹھے تو یہ ہوگیا۔

عدیل چوہدری نے بتایا کہ ’شکر ہے کہ کوئی حادثہ پیش نہیں آیا اور سحر خان بھی ٹھیک تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں