منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر شی جن پنگ کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر شی جن پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر شی جن پنگ کو مبارک دی۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا ‘صدر شی جن پنگ پرچین کے عوام انکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، وہ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے، صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

یاد رہے شی جن پنگ تاریخ میں پہلی بار تیسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے شی جن پنگ آئندہ پانچ سال کیلئے صدرمنتخب ہوئے ہیں، شی جن پنگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے، نیشنل پیپلزکانگریس کے تین ہزار ارکان نے شی جن پنگ کوووٹ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں