تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ حاصل کر لیا اور محمد خان بھٹی کو ملنے والی مراعات کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم پنجاب اسمبلی میں تین گھنٹے تک ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتی رہی۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے پولیس نے محمد خان بھٹی کو اُس وقت حراست میں لیا جب وہ حفاظتی ضمانت کیلیے سندھ ہائی کورٹ جا رہے تھے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے محمد خان بھٹی پر ردعمل میں کہا تھا کہ خدشہ ہے کہ ان کی بھی گرفتاری ظاہر نہیں کی جائے گی کیونکہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کی بھی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس لاقانونیت کا نوٹس لیں، یقین ہے کہ وہ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے۔

Comments

- Advertisement -