اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے کا خیر مقدم کر دیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان جاری کیا کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی، تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چینی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمل تعمیری مشغولیت اور بامعنی بات چیت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، مثبت پیشرفت پر سعودی عرب اور ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاکستان نے کہا کہ امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کیلیے ایک سانچے کو متعین کرے گا۔
🔊: PR NO. 5️⃣5️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
Pakistan welcomes the normalization of diplomatic relations between Saudi Arabia and Iran
🔗⬇️https://t.co/IccfSyeW7q pic.twitter.com/0hC67h4IA1
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 10, 2023