منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

معروف بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ سے چوتھی شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف اداکار نریش باہو نے 62 سال کی عمر میں ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش سے چوتھی شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار و بی جے پی رہنما نریش باہو اور پاوترہ لوکیش کی شادی کی تقریب میں بھائی و اداکار مہیش باہو سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اداکار نریش باہو کی یہ چوتھی اور اداکاری پاوترہ کی دوسری شادی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تیسری اہلیہ نے نریش کو ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش کے ساتھ فلیٹ میں پکڑا تھا اور چپل سے پٹائی کی کوشش کی تھی تاہم سکیورٹی نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

ان کی تیسری اہلیہ نے چوتھی شادی روکنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

یاد رہے کہ نئے سال کی آمد پر نریش بابو نے پاوترہ لوکیش سے شادی کا اعلان کیا تھا۔ اب اداکاروں کی جوڑی نے شادی کرلی ہے اور شادی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں