تازہ ترین

عمران خان گرفتاری دے سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان امن کو ترجیح دیں گے اور وہ گرفتاری بھی دے سکتے ہیں۔

لاہور میں عمران خان کی رائشگاہ زمان پارک کے باہر اسلام آباد اور لاہور پولیس موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی باہر کھڑی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ عمران خان سے مشاورت کیلیے اندر جا رہا ہوں، ہماری سمجھ کے مطابق گرفتاری نہیں ہو سکتی کیونکہ عمران خان کے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ آج کی کارروائی بوکھلاہٹ اور کل کی ریلی کا نتیجہ ہے، آج کی کارروائی بلاجواز ہے، اگر 18 تاریخ کو کیس ہے تو ہم پیش ہونے کو تیار ہیں، ہم ان کی ساری چالوں کو سمجھ رہے ہیں۔

ادھر پارٹی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے، وارنٹ کیخلاف درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -