اشتہار

یہ لڈو کھائیں توانائی کا خزانہ پائیں

اشتہار

حیرت انگیز

باجرہ آئرن اور فاسفورس کا بھی اچھا ذریعہ ہے، آئرن علمی فعل، یادداشت اور توانائی کے لیے ایک ضروری غذائیت ہے

باجرے میں کئی طرح کے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے اچھے ہیں، پکا ہوا باجرا پروٹین، کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ ساتھ فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

باجرے کو اپنی خوراک میں شامل کرکے انسان کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے، اسے استعمال کرنے کا سب سے آسان اور آموزہ طریقہ لڈو بناکر کھانا ہے۔

- Advertisement -

باجرے کے لڈو بنانے کے لئے درکار اجزا

باجرے کا آٹا 160 گرام

گڑ 160 گرام

گھی 80 گرام

کاجو 8 سے 10 دانے

بادام 8 سے 10 دانے

الائچی 3 سے 4 دانے

باجرے کے لڈو بنانے کے طریقے

باجرے کے لڈو بنانے کے لئے پہلے ایک کڑھائی میں گھی گرم کریں جب گرم ہوجائے تو اس میں گوند ڈالیں جب اچھی طرح بھن جائے تو گیس بند کرکے اسے پلیٹ میں نکال لیں۔

آٹا نکالنے کے بعد اسی کڑھائی میں گڑ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر پگھلالیں، جب گڑ پگھل جائے تو گیس بند کردیں اب بادام اور کاجو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر آٹے میں مکس کرلیں۔

درج بالا تیار اشیا کو ایک ساتھ مکس کرلیں اور ہاتھوں میں گھی لگاکر گول گول لڈو بنائیں جب یہ تھوڑا سا سوکھ جائیں تو خالی ڈبے میں رکھ لیں اور وقتا فوقتا کھاتے رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں