بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

مصروف شاہراہ پر چلتی گاڑی سے نقد رقم لٹانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مصروف شاہراہ پر ایک شخص نے چلتی گاڑی سے نوٹ اڑا دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گروگام میں ایک شخص نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’فرزی‘ کے سین سے متاثر ہوکر سڑک پر نوٹ نچھاور کیے جس پر پولیس حرکت میں آگئی۔

اے سی پی وکاس کوشک کا کہنا ہے کہ نقدی نچھاور کرنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے واقعے کا علم ہوا جہاں گالف کورس روڈ پر کار سے کرنسی نوٹ پھینک کر فلم کا منظر نقل کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ شخص کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل جنوری میں بھی اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں ایک نامعلوم شخص کو بنگلورو کے کے آر پورم فلائی اوور سے نیچے کھڑے لوگوں پر بظاہر نقدی پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں