تازہ ترین

2022ء میں پاکستان کا کونسا شہر دنیا کا ’آلودہ ترین شہر‘ رہا؟ سروے جاری

سوئی کمپنی (آئی کیو ایئر) کی جانب سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی سالانہ عالمی سروے رپورٹ جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سالانہ سروے 2022ء میں پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔ لاہور میں پی ایم 2.5 ذرات کا مقدار 97.4 مائیکرو گرام رہا۔

رپورٹ میں دوسرے نمبر پر چینی شہر ہوتان جبکہ تیسرے پر بھارتی شہر بھیواڑی ہے جن کی فضائی آلودگی میں گزشتہ سال اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ممالک کی بات کی جائے تو سال 2022ء میں وسطی افریقی ملک چاڈ (Chad) دنیا کا آلودہ ترین ملک رہا۔ 2021ء میں بنگلا دیش دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا۔

رواں سال جنوری میں ایئر کوالٹی انڈیکس نے اعداد و شمار جاری کیے تھے جن کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر رہا جبکہ مضر صحت ایئر کولٹی کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا تیسرا نمبر رہا۔

Comments

- Advertisement -