ماسکو: شام کے صدر بشار الاسد گزشتہ ماہ کے زلزلے کے بعد مشرق وسطیٰ سے باہر اپنے پہلے دورے میں روس پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد گزشتہ ماہ کے زلزلے کے بعد مشرق وسطیٰ سے باہر اپنے پہلے دورے میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ روسی صدر سے بات کریں گے اور اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
روس میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں روسی شامی تعاون کے فروغ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ شام اور ملک کے ارد گرد کی صورت حال کے مربوط حل کے امکانات پر بھی گفت و شنید ہوگی۔
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی پابندیاں روسی معیشت کو تباہ کرنے میں مکمل ناکام رہی ہیں، مخالفین سمجھتے رہے کہ روسی معیشت چند ہفتوں یا مہینوں میں ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیکن روس کی معاشی خود مختاری میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب شام کے صدر بشارالاسد اپنے پہلے سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔