معروف پاکستانی بالر نسیم شاہ نے شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں سے کس طرح نمٹتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ اور محمد نواز نے، شعیب ملک کے پروگرام کرکٹ کہانی میں شرکت کی اور ان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
سوشل میڈیا سے متعلق سوال پر نسیم شاہ نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا پر منفی تبصروں سے فرق نہیں پڑتا، وہ خود کو دھوکا دیتے ہیں۔
نیسم نے کہا کہ وہ خود بھی منفی تبصروں سے متاثر ہوتے ہیں لہٰذا ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کمنٹس کم سے کم دیکھیں، اور خاص طور پر کوئی بڑا میچ ہے تو اس دن کمنٹس دیکھنے سے گریز کریں۔
محمد نواز نے کہا کہ وہ بھی سوشل میڈیا دیکھتے تو ضرور ہیں لیکن ان کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی منفی چیز نہ دیکھیں تاکہ اس سے متاثر نہ ہوجائیں۔
دونوں نے ایک دوسرے کی بالنگ اور بیٹنگ سے متعلق اعداد و شمار بھی بوجھے اور دلچسپ جوابات دیے۔
View this post on Instagram