اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

اننیا پانڈے کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے کی شادی کی تقریب کے دوران سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے اکثر کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور اس بار سگریٹ نوشی کی وجہ سے اداکارہ کا نام سرخیوں میں آیا ہے۔

اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنی کزن الانا پانڈے کی مہندی تقریب میں شرکت کی اور ایک تصویر میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا۔

- Advertisement -

اگرچہ تصویر کو انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا لیکن کچھ صارفین نے موقع پر اس کے اسکرین شاٹ لے کر رکھے اور اب سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

مذکورہ تصویر سامنے آنے کے بعد اننیا پانڈے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں