اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے شعر سنایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ سعدیہ امام نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

پروگرام کے سیگمنٹ بزم شاعری میں سعدیہ امام نے شعر بھی سنایا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ ’زندگی سے بس اک گلا ہے مجھے، تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے، ہمسفر چاہیے ہجوم نہیں، اک مسافر ہی قافلہ ہے مجھے۔‘

اس سے قبل سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اعلان نہیں کیا کہ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں، اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ محض افواہیں ہیں کیوں کہ میرے شوہر نے کبھی بھی شوبز میں کام کے حوالے سے اعتراضات نہیں کیے بلکہ وہ تو میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔

سعدیہ امام کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے کچھ عرصے کے لیے شوبز سے وقفہ لیا تھا تاکہ اپنی فیملی کو پورا وقت دے سکوں لیکن فی الحال میرا شوبز سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں