کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے جوان اہم عمارتوں اور شاہراہوں پرڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرزسیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے اےآروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نو اور دس محرم کو پولیس کے چاق و چوبند دستے اہم عمارتوں اور راستوں پر تعینات رہیں گے۔
کراچی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، نو اور دس محرم کو بائیس ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے گا،جلوسوں کے روٹس پراہم عمارتوں پرماہر نشانہ باز بٹھائے جائیں گے، جبکہ اطراف کے علاقوں کے لوگوں کے کوائف بھی جمع کئے جارہے۔
اندرون سندھ بھی حساس اضلاع میں پولیس اوررینجرزاہلکاروں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں، میرپورخاص کے ایس ایس پی جام ظفر اللہ دھاریجو کے مطابق باسٹھ ماتمی جلوس اورتئیس تعزیے نکالے جائیں گے جبکہ چودہ مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، پشاورمیں سیکیورٹی کیلئے اندرون شہر جانیوالے راستے کوخاردارتاروں سے سیل کردیا گیا ہے۔